نيويارك ، اسلامی تعاون تنظيم كے اجلاس كا انعقاد

IQNA

نيويارك ، اسلامی تعاون تنظيم كے اجلاس كا انعقاد

17:29 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191928
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے اركان نے فلسطين اور غزہ كے محاصرے كے بارے ۲۰ ستمبر بروز منگل كو نيويارك میں ايك نشست منعقد كی كہ جس كے دوران غزہ كا محاصرہ اٹھانے كے حوالے سے بين الاقوامی قانون دانوں كا فيصلہ قبول كرنے پر اتفاق كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم نے اس نشست میں غزہ كی پٹی كے محاصرے كو بين الاقوامی قانون دانوں كی طرف ارجاع دينے اور اس كی حمايت كرنے پر زور ديا ہے ۔
اسی طرح شركا نے اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے فلسطينی حكومت كے جائز مطالبات كی حمايت كا اعلان كيا اور اميد ظاہر كی كہ فلسطينيوں كو ان كے بنيادی حقوق حاصل ہو جائیں گے ۔
نشست كے اختتام پر اقوام متحدہ میں فلسطين كو باقاعدہ طور پر تسليم كرنے اور اسے بين الاقوامی دھارے میں لانے كی بھرپور تائيد كی گئی ۔
865341
نظرات بینندگان
captcha