فلسطينی جہادی تحريكوں كی حمايت كرنے پر شورائے علمائے فلسطين كی جانب سے امام خامنہ ای كے بيانات كا خير مقدم

IQNA

13:22 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200828

فلسطينی جہادی تحريكوں كی حمايت كرنے پر شورائے علمائے فلسطين كی جانب سے امام خامنہ ای كے بيانات كا خير مقدم

بين الاقوامی گروپ : شورٰی علمائے فلسطين میں بين الاقوامی امور كے مسئول نے ايك بيان میں رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی ) كی جانب سے پانچویں بين الاقوامی "حمايت از فلسطين كانفرنس " میں فلسطينی مزاحمتی تحريكوں كی بھرپور حمايت كرنے پر مشتمل ان كے موقف كا خير مقدم كرتے ہوئے زور ديا كہ شورٰی اس موقف كی پابند رہے گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شورٰی علمائے فلسطين كے مسئول محمد موعد نے كہا : رہبر معظم كے پانچویں بين الاقوامی كانفرنس حمايت از فلسطين میں بيانات ، معظم لہ كی جانب سے مسئلہ فلسطين كی طرف خصوصی توجہ اور فلسطينی سرزمين كی آزادی كے لیے ايران كی بھرپور امداد كی نشاندہی ہوتی ہے ۔
874949
نظرات بینندگان
captcha