امريكی كانگريس كے دو اركان نے آل خليفہ كو اسلحہ فروخت كرنے كی مخالفت كر دی / شيعہ مساجد كی تعمير نو كا مطالبہ

IQNA

امريكی كانگريس كے دو اركان نے آل خليفہ كو اسلحہ فروخت كرنے كی مخالفت كر دی / شيعہ مساجد كی تعمير نو كا مطالبہ

13:28 - October 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2201531
بين الاقوامی گروپ : امريكی كانگريس كے دو نمائندوں نے آل خليفہ حكومت كے عوام پر زبردست مظالم كی نسبت اظہار تشويش كرتے ہوئے امريكہ كی بحرين كے ساتھ ۵۳ ملين ڈالر اسلحے كی فروخت پر مشتمل قرارداد لغو كرنے كا مطالبہ كيا اور بحرين میں منہدم كیے جانے والی شيعہ مساجد كی تعمير نو كا بھی مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی كانگريس كے دو اركان « رون مايدن» و «جيمز مك جفرن»، نے بحرين كے عوام پر آل خليفہ كی جانب سے بے پناہ مظالم پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے مطالبہ كيا كہ بحرينی حكومت كو اسلحے كی ترسيل مظاہرين كے خلاف ظلم و ستم اور ان كی قتل و غارت بند كرنے تك روك دی جائے ۔
دونوں نمائندوں نے زور دے كر كہا : حالیہ تحريكوں میں گرفتار شدگان كے خلاف عدالتی كاروائی بھی منصفانہ اور شفاف طريقے سے عمل میں لائی جائے ۔
875460
نظرات بینندگان
captcha