ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين كی بنياد تاريخی حقائق كی تحريف اور خيالی شخصيتوں پر قائم ہے

IQNA

13:27 - October 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2207225
آيت اللہ يوسفی غروی :

ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين كی بنياد تاريخی حقائق كی تحريف اور خيالی شخصيتوں پر قائم ہے

بين الاقوامی گروپ : ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين (علیھما السلام ) میں ايك شخصيت عبد اللہ بن سبا پر اعتماد كيا گيا ہے كہ جس كا خيالی ہونا تاريخی مسلمات میں سے ہے ،اسی طرح سيريل میں جگہ جگہ تاريخی حقائق كو مسخ كيا گيا ہے جس سے ڈرامہ سيريل كی تاريخی اعتبار سے قدر و قيمت بالكل ختم ہو جاتی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم كے استاد اور تاريخ اسلام انسائيكلو پیڈيا كے مؤلف آيت اللہ محمد ھادی يوسفی غروی نے توہين آميز ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين (علیھما السلام ) پر نقد و تبصرہ كے حوالے سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے دفتر میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اس ڈرامہ سيريل كا محور يمن كی خيالی شخصيت عبد اللہ ابن سبا ہے كہ جس كے نام كے علاوہ تاريخ میں اس كا كوئی تذكرہ نہیں ملتا اور علامہ عسكری نے مستند تاريخی دلائل اور شواہد سے یہ امر ثابت كيا ہے كہ دشمنان اسلام نے عمار بن ياسر كو ہی عبد اللہ بن سبا كے لقب سے ياد كيا ہے جبكہ ان كی اسلام كی راہ میں قربانياں روز روشن كی طرح واضح ہیں ۔
881316
نظرات بینندگان
captcha