«عطر گل نرگس» سافٹ وئير مہدويت اور انتظار كے موضوع پر بہترين اثر قرار پايا

IQNA

23:41 - October 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2208572
ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی پانچویں نمائش میں :

«عطر گل نرگس» سافٹ وئير مہدويت اور انتظار كے موضوع پر بہترين اثر قرار پايا

سائبر سپيس گروپ : مؤسسہ ياسين رايانہ كی جانب سے پيش كردہ سافٹ وئير «عطر گل نرگس» پانچویں بين الاقوامی ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ نمائش میں مہدويت اور انتظار كے موضوع پر بہترين اثر قرار پايا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق «عطر گل نرگس» سافٹ وئير حضرت ولی عصر (عج) كے وجود مقدس سے بچوں اور نوجوانوں كو آشنا كرنے اور غيبت صغرٰی ، غيبت كبرٰی اور عصر ظہور كے واقعات پر روشنی ڈالنے كی غرض سے تيار كيا گيا ہے ۔
اس سافٹ وئير كا ايك امتيازی وصف یہ ہے كہ انسٹاليشن كے دوران جب بچہ اپنا اور اپنے والدين كا نام رجسٹر كر ليتا ہے تو یہ سافٹ وئير خودكار طريقے سے بچے كو اس كے نام سے مخاطب كر كے صبح بخير يا شب بخير كہتا ہے ، اسی طرح بچے كو آرام كے اوقات كے بارے بتانے كے علاوہ مذہبی اور قومی مناسبتوں كی ياد دہانی بھی كرواتا ہے ۔
883107
نظرات بینندگان
captcha