ليبيائی مفتی كے حكم پر عمل درآمد كرتے ہوئے قذافی كو دفن كر ديا گيا

IQNA

ليبيائی مفتی كے حكم پر عمل درآمد كرتے ہوئے قذافی كو دفن كر ديا گيا

13:54 - October 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2212270
بين الاقوامی گروپ : ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ «مصطفی عبدالجليل»، نے اعلان كيا ہے : معمر قذافی كو ۲۵ اكتوبر منگل كو ليبيائی عبوری كونسل كے دار الافتاء كی جانب سے صادر شدہ فتوٰی كے مطابق ليبيا كے اندر ايك نامعلوم مقام پر دفن كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لندن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القدس العربی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ نے اعلان كيا ہے : ليبيا كے مقتول آمر معمر قذافی كو لبيائی عبوری كونسل كے دار الافتاء كی جانب سے صادر كردہ فتوٰی كے مطابق ليبيا كے اندر ايك نا معلوم مقام پر دفن كر ديا گيا ہے ۔
ليبيا كے مفتی «شيخ الصادق الغريانی»، نے قبل از ایں اپنے فتوے میں قذافی كی نماز جنازہ صرف اس كے اہل خانہ كے لیے جائز قرار دی تھی اور خيال ظاہر كيا تھا : جائز نہیں ہے كہ مسلمان ، علماء اور آئمہ مساجد قذافی كے جنازے پر نماز ميت پڑھیں ، چونكہ وہ اعلانیہ كافر اور سنت نبوی كا منكر تھا اور زمانہ اقتدار میں اس كے اخلاق و كردار سے عياں تھا كہ وہ دائرہ دين سے خارج ہو چكا ہے ۔
886881
نظرات بینندگان
captcha