فرانسيسی مسلم يونين كی جانب سے آزادانہ انتخابات پر تيونس كو مباركباد

IQNA

23:47 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213213

فرانسيسی مسلم يونين كی جانب سے آزادانہ انتخابات پر تيونس كو مباركباد

بين الاقوامی گروپ : فرانسيسی مسلم يونين (UOIF)، نے ايك بيان میں تيونسی عوام كی پہلے آزادانہ انتخابات میں شركت پر انہیں مباركباد پيش كی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بيان میں كہا گيا ہے : تيونس كے عوام نے بن علی حكومت كے خلاف احتجاج كا آغاز كر كے پورے خطے میں انقلابی تحريكوں كی راہ ہموار كی اور اس مرتبہ ملك كے پہلے آزادانہ انتخابات منعقد كر كے خطے كے دوسرے ممالك كے لیے ايك مثال قائم كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تيونس كے آزاد انتخابات میں ۹۰ فيصد سے زيادہ ووٹ كاسٹ ہوئے اور ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے كہ اسلامی جماعت «النهضه» كو اپنے رقبا پر برتری حاصل ہے ۔
887569
نظرات بینندگان
captcha