ليبيا میں امام موسی صدر كے بارے تحقيقات كرنے كے لیے ايك خصوصی كمیٹی كا قيام

IQNA

21:21 - November 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2215993
محمود كی رپورٹ :

ليبيا میں امام موسی صدر كے بارے تحقيقات كرنے كے لیے ايك خصوصی كمیٹی كا قيام

بين الاقوامی گروپ : ليبيائی ايگزيكٹو كونسل كے مستعفی سربراہ محمود جبريل نے گزشتہ رات ايك پريس كانفرنس كے دوران امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی گمشدگی سے متعلق تحقيقات كرنے كے لیے ايك خصوصی كمیٹی كے قيام كی خبر دی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرياض" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محمود جبريل نے گزشتہ رات ايك پريس كانفرنس كے دوران ليبيا كے دار الحكومت طرابلس میں كہا : ملك میں فعاليت كرنے والی ہر غير ملكی كمیٹی قومی مفادات كے تحت عبوری كونسل كی نگرانی میں كام كر سكتی ہے ۔
انہوں نے واشگاف الفاظ میں كہا : ليبيائی عبوری كونسل امام موسی صدر كے مسئلے كی اہميت كو بطور كامل درك كرتی ہے اور یہی وجہ ہے كہ مزيد تحقيقات كے لیے ايك خصوصی كمیٹی قائم كر دی گئی ہے ۔
890386
نظرات بینندگان
captcha