ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «SESRIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس اسلامی ممالك كے تحقيقاتی ، معاشی، سماجی اور تعليمی مركز كے زير اہتمام ملائشيا كے مركزی بينك كے تعاون سے منعقد ہو گا ۔
مركزی بينك كے سربراہان كی نشست میں اسلامی تعاون تنظيم كے تمام ركن ممالك سے تعلق ركھنے والے بينك سربراہان شركت كریں گے اور اختتام پر اسلامی ممالك كے مالياتی اداروں كے درميان تعاون كو فروغ دينے كے لیے ايك قرارداد كا اعلان بھی كيا جائے گا ۔
893965