اسلامی ذرائع ابلاغ خطے میں عوامی انقلابات كا اولين مورچہ ہیں

IQNA

نائيجيرين صحافی :

اسلامی ذرائع ابلاغ خطے میں عوامی انقلابات كا اولين مورچہ ہیں

20:09 - November 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2218729
بين الاقوامی گروپ : اسلامی ذرائع ابلاغ خطے میں اسلامی انقلاب كا سب سے پہلا مورچہ ہیں اور میڈيا وار میں انقلابيوں كی حكام جور پر فتح ديگر مورچوں میں بھی انقلابيوں كی كاميابی كا پيش خيمہ ہے ۔
روزنامہ «Le Scientifique» نائيجيريا كے چيف ایڈیٹر اور محقق «سينی سيدو زكريا»، نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : میڈيا كسی ملك میں طاقت كا چوتھا ستون ہے اور عوام اخبارات كے مطالعے سے ہی اپنی سياسی اور سماجی راہ كا تعين كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج بعض اسلامی ممالك میں لوگوں نے اسلامی تعليمات نافذ كرنے كے لیے قيام كيا ہے اور اس قيام كی جہت كو منحرف ہونے سے بچانے كے لیے اسلامی ذرائع ابلاغ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ روزنامہ «Le Scientifique» نائيجيريا ، علمی ثقافتی سماجی اور دينی خبریں شايع كرتا ہے ۔
893544
نظرات بینندگان
captcha