صوبہ اوھايو میں شناخت اسلام كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

صوبہ اوھايو میں شناخت اسلام كے عنوان سے نشست كا انعقاد

20:09 - November 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2218731
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كے صوبہ اوھايو كے شہر «اكرون» میں اسلام سے متعلق لوگوں كی معلومات میں اضافے كی غرض سے ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ohio .com» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نشست ۹ نومبر بروز بدھ كو اكرون شہر كے چرچ میں منعقد ہو گی ۔
اسلامی قوانين كے بارے بحث و گفتگو ، اديان كے درميان روابط سے متعلق مذاكرہ اس نشست كے اہم پروگرام ہیں ۔
ان نشستوں كے انعقاد كا ہدف مختلف اديان كے صحيح درك اور اديان كے پيروكاروں كے درميان پر امن بقائے باہمی كا قيام ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ امريكا میں اسلام فوبيا كا رجحان گزشتہ چند سالوں بالخصوص نائن اليون كے بعد بہت زيادہ ہو گيا تھا ۔
893220
نظرات بینندگان
captcha