ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی شيعہ اكثريتی صوبے قطيف كے خطيب شيخ حسن الصفار نے كہا : فريضہ حج بيت اللہ كے زائرين كو دنيا بھر كے دور دراز مقامات سے ايك دوسرے كے نزديك جمع كرتا ہے اور حجاج كرام كو چاہئیے كہ مناسك حج كے دوران وحدت اسلامی كی حفاظت كے ضمن میں تفرقہ اندازی كی دشمن پسند كوششوں كو ناكام كریں ۔
انہوں نے مزيد كہا : حج مسلمانوں كے لیے اپنے عملی اتحاد كو ثابت كرنے كا ايك زبردست موقع ہے كہ جس كی پوری قدر دانی كرتے ہوئے اس اہم ترين اسلامی اصول كی تقويت كرنی چاہئیے ۔
894762