ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار «ڈيچلی» فاونڈيشن (Ditchley Foundation) برطانیہ كے زير اہتمام آيسسكو كے عہديداروں اور پچاس مسلم و غير مسلم محققين ، اساتذہ اور دينی و سياسی ماہرين كی موجودگی میں منعقد ہو گا ۔
اس بين الاقوامی سيمينار كے انعقاد كا ہدف تيونس ، مصر اور ليبيا میں عوامی انقلابوں كی صورتحال كا جائزہ لينا بتايا گيا ہے ۔ اسی طرح شركا اس نشست میں خطے كی انقلابی تحريكوں كے نتائج كے علاوہ ان انقلابات میں اسلامی تعليمات كے كردار پر بھی تبادلہ خيال كریں گے ۔
896684