شوری مسلمين فرانس كی جانب سے اسلام مخالف اقدامات پر اظہار تشويش

IQNA

10:16 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2225931

شوری مسلمين فرانس كی جانب سے اسلام مخالف اقدامات پر اظہار تشويش

بين الاقوامی گروپ : ويلنوو سور لو شہر »(Villeneuve-sur-Lot) كی مسجد كی بے حرمتی پر شوری مسلمين فرانس نے ايك بيان جاری كر كے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے ملك میں اسلام مخالف اقدامات پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نا معلوم افراد نے «ويلنوو سور لو»، شہر كی مسجد پر حملہ كر كے اسلام مخالف نعرے لكھنے كے ساتھ ساتھ اس عبادتی مقام كے كچھ حصوں كو نذر آتش كر ديا ہے ۔
ياد رہے گزشتہ چند مہينوں سے مساجد كی بے حرمتی میں بے پناہ اضافہ ہو چكا ہے اور یہی امر باعث بنا ہے كہ شوٰری مسلمين فرانس ايك سخت بيان جاری كر كے ان اقدامات كے خلاف صدائے احتجاج بلند كرے ۔
901458
نظرات بینندگان
captcha