ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "حزب اللہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری شيخ نعيم قاسم نے لبنان كے علاقے طريق المطار میں اپنے خطاب كے دوران كہا : عرب ليگ نے اپنے اس فيصلے سے خطے میں مزاحمت ختم كرنے كے لیے عملی اقدام كيا ہے جو امريكی پاليسی كا ايك حصہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : عرب ليگ كا یہ موقف عرب ملكوں كے سياسی مسقبل كی نسبت انتہائی موثر ثابت ہو گا چونكہ اس كے بعد عرب ليگ كے ركن ممالك كو غرب كی جانب سے سخت دباؤ كا سامنا كرنا ہو گا ۔
شيخ نعيم قاسم نے زور دے كر كہا : عرب ليگ كے بعض اركان اسرائيل كے ساتھ خفیہ روابط ركھے ہوئے ہیں جبكہ ديگر ممالك امريكہ اور اسرائيل كے خوف سے صیہونيوں پر تنقيد سے گريزاں ہیں ۔
908369