كوفہ میں "قرآن كريم اور عصر حاضر كے چيلنجز" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:01 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235988

كوفہ میں "قرآن كريم اور عصر حاضر كے چيلنجز" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : كوفہ يونيورسٹی میں قرآن كريم اور عصر حاضر كے چيلنجز كے عنوان سے تيسرے بين الاقوامی سيمينار كا آغاز امام علی (ع) كی حديث « ذلك القرآن فاستنطقوه» كے تحت يونيورسٹی كے علوم تربیہ كالج میں كر ديا گيا ہے ۔

عراق كے صحافی اور دينی ، ثقافتی اور اجتماعی ہفت روزہ "الاصالۃ" كے مدير اعلی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ بين الاقوامی سيمينار امسال ۱۱ اور ۱۲ دسمبر كو كوفہ يونيورسٹی میں شروع ہو گا ۔
علوم تربیہ كالج كوفہ يونيورسٹی كے وائس چانسلر رزاق عبد الامير الطيا نے اس بارے بتايا : جامعيت قرآن كی تبيين ، عصر حاضر كے مسائل كا قرآنی حل ، قرآن كريم كی علوم پر تاثير ، قرآن كريم كی روشنی میں تحقيقی اصولوں كا انكشاف وغيرہ اس سيمينار كے اہم عناوين ہیں ۔
912233
نظرات بینندگان
captcha