ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «halalrc»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار شوری تحقيقات حلال پاكستان اور پنجاب گورنمنٹ كے تعاون سے اسلام میں حلال خوراك استعمال كرنے كی اہميت كو اجاگر كرنے كے لیے بين الاقوامی سطح پر منعقد كيا جا رہا ہے ۔
سيمينار كے پہلے روز حلال صنعت میں بين الاقوامی تجربيات ، عالمی منڈی میں حلال محصولات كی گنجائش ، مسلمان معاشروں كی حلال غذا كے حوالے سے ضروريات ، پاكستان میں حلال صنعت ، حلال بازار كی ضروريات جيسے موضوعات كا تين نشستوں میں جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ بين الاقوامی حلال سيمينار كا پہلا مرحلہ ادارہ فروغ تجارت پاكستان اور شوری توسيع حلال كے تعاون سے گزشتہ سال دسمبر میں كراچی میں منعقد ہوا تھا ۔
913330