ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حوزہ و يونيورسٹی كے استاد حجت الاسلام و المسلمين ڈاكٹر محمد تقی فعالی جو نو ظہور روحانی تحريكوں كے باب میں ۹ كتابیں لكھ چكے ہیں ؛ نے جھوٹے عرفان كے منفی اثرات كی شناخت كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشست میں انتہائی مفصل خطاب كيا ۔
انہوں نے كہا : اس نكتے كی جانب توجہ لازمی ہے كہ قرآن كريم كی تفسير كے آٹھ طريقے ہیں كہ جن میں سے ايك عرفانی تفسير ہے اور قرآن كريم كی ۷۰۰ آيات میں عرفانی پہلو غالب ہے ۔
910883