تركی ؛ "عالم اسلام میں خواتين كا سياسی كردار" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار

IQNA

21:35 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243076

تركی ؛ "عالم اسلام میں خواتين كا سياسی كردار" كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار

بين الاقوامی گروپ : عالم اسلام میں خواتين كا سياسی كردار كے عنوان سے یہ بين الاقوامی سيمينار آج ۲۱ دسمبر سے تركی كے شہر استنبول میں شروع ہو جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «abc.az»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار اسلامی تعاون تنظيم كی پارليمانی كمیٹی كے زير اہتمام منعقد ہو گا ۔
آذر بائيجان كی قومی اسمبلی نے كہا ہے كہ تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردوغان اس سيمينار كا افتتاح كریں گے ۔
اس سيمينار میں سياست میں خواتين كا كردار اور جمہوريت كی تقويت ، شمالی افريقہ اور مشرق وسطی كی بدلتی صورتحال میں خواتين كے حقوق ، اسلام اور جمہوريت وغيرہ جيسے عناوين پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ سيمينار ۲۵ دسمبر تك جاری رہے گا ۔
919487
نظرات بینندگان
captcha