ملائشيا ؛ بين الاقوامی اسلامی سياحت سيمينار اور نمائش كا ميزبان

IQNA

13:20 - January 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2253156

ملائشيا ؛ بين الاقوامی اسلامی سياحت سيمينار اور نمائش كا ميزبان

بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی اسلامی سياحت سيمينار و نمائش يكم تا تين جون ۲۰۱۳ ء ملائشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں منعقد ہو گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "اسلامی سياحت سيمينار و نمائش" ملائشيا كی ٹوريسٹ فاؤنڈيشن كے زير اہتمام وزارت سياحت كے تعاون سے منعقد ہو گا ۔
اس نمائش اور بين الاقوامی اسلامی سيمينار كے انعقاد كا ہدف ملائشيا میں اسلامی سياحت كا تعارف اور اس سے مربوط مسائل پر غور و خوض ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سيمينار میں مختلف ممالك ، تركی ، چين ، ہندوستان ، پاكستان ، عمان وغيرہ كے ۵۰۰ نمائندے شركت كریں گے جبكہ شركا كی تعداد كا اندازہ ۲۵۰۰۰ كے لگ بھگ ہے ۔
930326
نظرات بینندگان
captcha