عالم اسلام كی میڈيا خواتين كے نام سے مشتركہ نيوز نیٹ ورك كی تاسيس

IQNA

عالم اسلام كی میڈيا خواتين كے نام سے مشتركہ نيوز نیٹ ورك كی تاسيس

19:10 - January 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2256071
بين الاقوامی گروپ : پہلے بين الاقوامی نشريات زنان فيسٹيول كا گزشتہ رات اس حال میں اختتام ہوا كہ اس كی اختتامی تقريب میں عالم اسلام كی میڈيا خواتين كے نام سے مشتركہ نيوز نیٹ ورك تشكيل دينے كی تجويز دی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق پہلے بين الاقوامی نشريات زنان فيسٹيول كا اختتام گزشتہ رات اس حال میں ہوا كہ اختتامی تقريب میں فيسٹيول كی كنوينئير صديقہ حجازی نے حاضرين كو متفقہ قراداد پڑھ كر سنائی ۔
اس بيان میں مسلمانوں كے درميان وحدت كے فروغ كی اہميت ، دنيا بھر كے انسانوں كو دين اسلام سے روشناس كرنے كی ضرورت اور خواتين كی نسبت اسلام كا صحيح دينی نكتہ نظر دنيا كی مختلف زبانوں میں ترجمہ كر كے پيش كرنا وغيرہ پر اتفاق كيا گيا ۔
933949


نظرات بینندگان
captcha