موريطانیہ ؛ " انٹرنيشنل اسلامك ريليف آرگنائزيشن " كی شاخ كا افتتاح

IQNA

23:55 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257354

موريطانیہ ؛ " انٹرنيشنل اسلامك ريليف آرگنائزيشن " كی شاخ كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: كل ۱۴ جنوری كو موريطانیہ كے دارالحكومت "نواكشوط "میں اسلامك ريليف آرگنائزيشن (Secours Islamique) كے جديد شعبے كا افتتاح كر ديا گيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «maghrebemergent» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "انٹرنيشنل اسلامك ريليف آرگنائزيشن" كے ريجنل آفس كی افتتاحیہ تقريب كا انعقاد ، موريطانیہ كے وزارت اوقا ف اور امور اسلامی كے اركان ، اسلامی خيراتی اداروں كے نمائندوں اور موريطانیہ میں انسانی حقوق كمیٹی كے وائس چيئرمين كی موجودگی میں ہوا ۔
موريطانیہ میں اسلامك ريليف آرگنائزيشن كے آفس انچارج " مسعود منت بھام" نے اپنے خطاب كے دوران كہا : میں نواكشوط میں اسلامك ريليف آرگنائزيشن كے دفتر كے افتتاح كی منظوری دينے پر موريطانیہ كی حكومت كا شكر گزار ہوں اور اميد كرتا ہوں كہ یہ آرگنائزيشن اس ملك كی خيراتی سرگرميوں ، ضرورتمندوں كی امداد اور دينی و تعليمی مراكز كی تعمير و ترقی میں بڑھ چڑھ كر حصہ لے گی ۔
934876
نظرات بینندگان
captcha