ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب "آزادی و عدالت" نے اعلان كيا ہے كہ "الكتاتنی" كو مصر كے انتخابات میں كامياب ہونے والی تمام جماعتوں كی متفقہ رائے سے اس عہدے كے لیے منتخب كيا گياہے ۔
حزب "آزادی و عدالت " نے اس بات پر زورديا ہے ہے كہ عوام كی خواہشات كو حقيقت میں بدلنے كے ساتھ ساتھ اپنے مخالفين كو كچلنے اور ان پر غلبے ، صرف ايك سياسی جماعت كی حكومت اور لڑائی جھگڑے جيسے اقدامات سے بھی اجتاناب كرنا چاہیے۔
قابل ذكرہے كہ اس بيان میں پارليمنٹ كی جانب سے انقلابی تحريك كو جاری ركھنے اور اس كے اھداف كی تكميل پر زور ديا گيا ہے ۔
936765