ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت پارليمنٹ كے شيعہ نمائندے ممبر الدويسان نے اس مطلب كے ضمن میں حكومت سے مطالبہ كيا كہ اسكولوں پر حكم فرما تعليمی پاليسی پر تجديد نظر كریں اور نصاب تعليم میں شامل تكفيری مواد كو فوری طور پر درسی كتابوں سے حذف كر ديا جائے ۔
فيصل الدويسان نے اسی طرح حكومت سے مطالبہ كيا كہ تعليمی و تربيتی اداروں كی تعمير و ترقی كے ساتھ ساتھ تعليمی سہوليات كو عصر جديد كے تقاضوں سے ہم آہنگ كيا جائے ۔
الدوسيان نے زور دے كر كہا : درسی كتب میں اس طرح كی مباحث سے معاشرے میں كشيدگی بڑھے گی اور اس كے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
938357