ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطری ذرائع ابلاغ كے مطابق سوئزر لينڈ كی شہريت ركھنے والے طارق رمضان كو متفقہ طور پر بين الاقوامی اصول اخلاقی و نفاذ قانون تحقيقاتی سنٹر كا سربراہ منتخب كر ليا گياہے ۔
قطر اسلامی مطالعات كالج سے منسلك اس مركز نے اسلامی اخلاقی اصول كے موضوع پر ايك روزہ سيمينار كے ساتھ اپنے كام كا آغاز كر ديا ہے ۔
اس سيمينار میں دنيا بھر كے ممتاز علماء اور نماياں شخصيات نے شركت كی اور مختلف اخلاقی موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ۔
938262