ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا افتتاح ۲۲ جنوری كو مصر اور تيونس كے وزراء ثقافت كی موجودگی میں قاہرہ كی اكتاليسویں بين الاقوامی كتابی نمائش كے آغاز كے ساتھ ہوا ہے ۔
۲۸ جنوری تك جاری رہنے والی اس نمائش میں مصر اور تيونس میں رونما ہونے والے انقلاب اور ان انقلابی تحريكوں كے شہداء كی تصاوير كو لوگوں كے لیے ركھا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ قاہرہ كی كتابی نمائش میں ۳۰ ممالك كے پبلشرز نے شركت كی ہے اور مصری وزارت دفاع نے اس نمائش كے ايك حصے میں انقلابی تحريكوں كے دوران فوج كی شركت پر لوگوں كی جانب سے كیے گئے خير مقدم كی تصاوير بھی نمائش كے لیے ركھی ہیں ۔
939545