ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "iecrcna" كے حوالے سےنقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ۴ فروری كو مقامی وقت كے مطابق دن ۲بجے سے شام ۷ بجے تك بحرين كے فنون سينٹر میں منعقد ہو گی ۔
اس كانفرنس میں قرآن كريم كے حوالے سے سخت محنت كرنے والےعالم دين پاكستانی نابينا حافظ قرآن "محمد عبدللہ قدری" كی سوانح حيات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ عبداللہ قدری پيدائشی نابينا ہیں اور انہوں نے كافی محنتوں كے ساتھ قرآن حفظ كرنے كے علاوہ اسلامی مطالعات اور عربی میں ماسٹر ڈگری اور سياسی علوم میں ڈاكٹریٹ كی ڈگری حاصل كی ہے۔
939660