حرم امام حسين (ع) میں احمد نعينع كی قرائت گونج اٹھی

IQNA

حرم امام حسين (ع) میں احمد نعينع كی قرائت گونج اٹھی

11:43 - February 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2271997
بين الاقوامی گروپ: مصر كے بين الاقوامی قاری قرآن كريم اور مصر كی قاری يونين كے سيكرٹری جنرل احمد احمد نعينع بين الاقوامی فيسٹيول بہار رسالت كے آغاز میں قرآن كريم كی آيات كی۔اور ان كی تلاوت حضرت امام حسين (ع) كے حرم مطہر میں گونج اٹھی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق عراق كی خبررساں ايجنسی "نون" سے نقل كيا ہے كہ بدھ 8 فروری كی رات ، حرم حضرت امام حسين اور حضرت عباس (ع)كے زير اہتمام قرآنی محافل كا انعقاد ہوا۔ عراق اور دوسرے ممالك كے مشہور اور معروف قراء اور بين الاقوامی سياسی اور ثقافتی شخصيات بھی اس محفل میں موجود تھیں۔
اس نورانی محفل كے ايگزيكٹو علی الخفاجی نے كہا حضرت امام حسين اور حضرت عباس (ع)كے حرم كے زير اہتمام یہ محافل ہر سال بين الاقوامی فيسٹيول "ربيع الشہادۃ اور ربيع الرسالۃ" كے ساتھ معروف اور مشہور قراء كی موجودگی میں انعقاد ہوتا ہے۔
الخفاجی نے مزيد كہا عراق كے مشہور قاری جعفر حسين الشامی نے قرآن كريم كی آيات كے ذريعے اس محفل كا آغاز كيا۔ اور اس كے بعد حضرت امام حسين (ع) كے حرم كے موذن اور قاری قرآن اسامہ عبدالحمز نے بھی تلاوت كا شرف حاصل كيا۔ اور پھر محسن الحكيم نے نبی مكرم (ص) كی مدح میں قصيدہ پڑھا۔
ياد رہے كہ چھٹا بين الاقوامی فيسٹيول ربيع الرسالۃ بدھ كو آغاز ہو چكا ہے اور حضرت امام حسين اور حضرت عباس كے حرم كے زير اہتمام منعقد كيا جارہا ہے اور آج 10 فروری تك جاری رہے گا۔
951080
نظرات بینندگان
captcha