قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس " atlasinfo"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ فرانس كی اسلامی كونسل كے سربراہ نے كل 9 فروری كو پيرس اليزہ ہاؤس میں منعقدہ مراسم میں ، مختلف سياسی اور مذہبی شخصيات كی موجودگی میں فرانس كے صدر نكلس ساركوزی سے اعلی ترين قومی اعزاز " ليجين دونور Légion d'honneur "حاصل كيا۔
فرانس كے صدر نے اس اجلاس میں گفتگو كے دوران محمد موسی كی سرگرميوں كی قدردانی كی اور كہا اسلامی كونسل كے سربراہ نہ صرف ايك علمی شخصيت كہ جو يونيورسٹی میں تدريس كے فرائض انجام دے رہے ہیں بلكہ ايك مفكر اور ايسی باايمان شخصيت كہ جن كا اسلامی علوم میں گہرا مطالعہ بھی ہے۔
انہوں نے كہا محمد موسی فكری ، اعتقادی اور علمی لحاظ سے بھی یہ اعزاز حاصل كرنے كے قابل تھے۔
یہ قومی اعزاز محمد موسی كو ترويج اسلام كی كوششوں ، شدت پسندوں كے خلاف اقدامات ، اور فرانس میں مقيم مسلمانوں كو فرانس كے قوانين كی رعايت كے سبب ديا گيا ہے۔
محمد موسی 2008ء سے اسلامی كونسل فرانس كے چيئر مين ہیں اور اس كونسل كو قانونی حيثيت دے دی گئی۔ محمد موسی شہر اوينين (Avignon كے اسكول میں رياضی كے ايسوسی ایٹ پروفيسر بھی ہیں۔اور دنيا كی مختلف زبانوں پر عبور بھی ہے۔ محمد موسی 1994 میں مراكش میں پيدا ہوئے ۔ اسلامی كونسل فرانس كی سربراہی كے علاوہ فرانس میں جميعت اسلامی كے ڈپٹی بھی ہیں۔
951060