ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا ) نے اطلاع رساں ویب سایٹ «ISESCO» کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ کانفرنس عرب لیگ کی کوششوں اور قطر کے تعاون سے قدس شریف اور دوحہ میں مقیم فلسطینی مہاجرین کی حمایت اور ان کے مسائل کے حل کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقد کی جائے گی ۔
قابل ذكرہے كہ اس كانفرنس میں عربی اور اسلامی ممالك كے علماء، دانشور،ماہرين اور نمائندے شركت كریں گے جو صیہونی حكومت كی جانب سے اسلامی اور مسيحی مقدس مقامات كو مسمار كرنے اور فلسطينيوں كو ان كے حقوق سے محروم كرنے جيسے جرائم كا جائزہ لیں گے۔
955134