ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ircica»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ١۰ سے ١۲ جون تك تاريخی تحقيقاتی مركز ، اسلامی آرٹ اور اسلامی ثقافتی تعاون تنظيم (IRCICA) اور جمہوری تاتارستان كی سائنس اكیڈمی كے تعاون سے منعقد كی جائے گی ۔
تاتارستان كی خود مختارحكومت كے صدر "رستم مينيخانوف" كی زيرنگرانی منعقد ہونے والی اس كانفرنس كا مقصد اس علاقے میں اسلامی تہذيب كا جائزہ لينا اور اس شعبے سے وابستہ ماہرين اور محققين كے درميان اطلاعات كے تبادلے كو فروغ دينا ہے ۔
959636