ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Pakistan Observer"نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس بين الاقوامی اسلامك يونيورسٹی كے اقباليات ريسرچ انٹر نيشنل انسٹی ٹيوٹ ،امريكن كونسل برائے مطالعات اسلامی سوسائٹی "ACSIS"اور جنوبی ايشياء كے مسلمانوں كی مطالعاتی فاؤنڈيشن"SAMSA"كے زير اہتمام فيصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
اس كانفرنس میں محققين اور يونيورسٹيز كے پروفيسرز اسلام سے مربوط مسائل، ثقافت ،سياست، معيشت، پاكستانی معاشرہ اور جنوبی ايشياء كے دوسرے اسلامی معاشرے كے موضوعات پر گفتگو كریں گے۔
یہ كانفرنس پاكستانی سماج اور دوسرے اسلامی معاشروں جنوبی ايشياء وسطی ايشياء اور مشرقی ايشياء كے متنوع مسائل اور ان معاشروں میں موجود سياسی اور تاريخی، سماجی، اقتصادی، فن و ثقافت كے چيلنجز پر گفتگو كا موقع فراہم كرے گی۔
11 ستمبر كے واقعہ كے بعد اسلام كے بارے میں نادرست تصورات اور اسلامی معاشروں كے بارے میں آنے والی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تبديليوں كے موضوعات بھی زير بحث ہوں گے۔
964082