ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «iium»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ملائيشيا كی بين الاقوامی يونيورسٹی سے منسلك اكنامكس اينڈ منيجمنٹ كالج كی كوششوں سے " اسلامی تعاون تنظيم كے ركن مملك كے لیے اسلامی اقتصاد كے طريقے" كے عنوان سے منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں اسلامی اقتصاد كی طبيعت اور روشوں سے آشنائی، اسلامی اقتصاد اور اسلامی اقتصادی نظام ، اسلام ، فقر اور آمدنی كی تقسيم ، تاجروں كی ترقی اور خواتين كا كردار، اسلامی تعاون تنظيم كی معاشيات میں اسلامی ترقی بنك كا كردار اور اسلامی اقتصاد كے تعليمی معيار جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
قابل ذكرہے كہ اسلامی ممالك كی اقتصاد كے حوالے سے پہلی بين الاقوامی كانفرنس سال ۲۰۰۹ء میں ملائيشيا كی بين الاقوامی يونيورسٹی میں ہی منعقد ہوئی تھی۔
964533