ملائيشيا ؛ "اسلامی ممالك كی اقتصاد" كے عنوان سے دوسری بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:18 - March 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2287733

ملائيشيا ؛ "اسلامی ممالك كی اقتصاد" كے عنوان سے دوسری بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : اسلامی اقتصاد اور اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كی اقتصاد كے حوالے سے دوسری بين الاقوامی كانفرنس ۲۸ مارچ كو ملائيشيا كے دارالحكومت "كوالالمپور" میں منعقد كی جارہی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «iium»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ملائيشيا كی بين الاقوامی يونيورسٹی سے منسلك اكنامكس اينڈ منيجمنٹ كالج كی كوششوں سے " اسلامی تعاون تنظيم كے ركن مملك كے لیے اسلامی اقتصاد كے طريقے" كے عنوان سے منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں اسلامی اقتصاد كی طبيعت اور روشوں سے آشنائی، اسلامی اقتصاد اور اسلامی اقتصادی نظام ، اسلام ، فقر اور آمدنی كی تقسيم ، تاجروں كی ترقی اور خواتين كا كردار، اسلامی تعاون تنظيم كی معاشيات میں اسلامی ترقی بنك كا كردار اور اسلامی اقتصاد كے تعليمی معيار جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
قابل ذكرہے كہ اسلامی ممالك كی اقتصاد كے حوالے سے پہلی بين الاقوامی كانفرنس سال ۲۰۰۹ء میں ملائيشيا كی بين الاقوامی يونيورسٹی میں ہی منعقد ہوئی تھی۔
964533
نظرات بینندگان
captcha