ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان میں ايران كے سابق قونصلر "كريم نجفی" كو اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزشن كے صدر "محمد باقر خرمشاد" كے حكم سے حجت الاسلام و المسلمين "مہدی ايمانی پور" كی جگہ اس ادارے كے شعبہ بين الاقوامی امور میں ڈپٹٰی کے طور پر منصوب كيا گیا ہے۔
واضح رہے كہ اپنے عہدے سے معزول ہونے والے حجت الاسلام مہدی ايمانی پور كو جرمنی میں ايران كا قونصلر جنرل معين كيا جائے گا اور وہ عہدہ سنبھالتے ہی عنقریب اپنی فعاليتوں كا آغاز كریں گے ۔
قابل ذكرہے كہ شعبہ بين الاقوامی امور ، اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن كی اہم ترين شاخ ہے جس كی ذمہ داری بيرون ملك میں جاری ثقافتی فعاليتوں كو ہم آہنگ كرنا ہے ۔
972913