ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ايران كے لينگوئيج انسٹی ٹيوٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كانفرنس كے دوران ايرانی اور بين الاقوامی ماہرين عالم اسلامی میں انگريزی زبان کی تعليم سے مربوط مسائل كا جائزہ لیں گے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، اس كانفرنس کے دوران تعليمی كورسز كے نصاب اور طريقہ كار ، زبان كی تعليم كو روايتی بنانے اور ثقافتی امور كی جانب توجہ ، انگريزی زبان خاص اہداف كے لیے ، لينگوئيج كورسز میں جديد تعليمی ٹيكنالوجی كا استعمال ، انگريزی زبان كے اساتذہ كی تربيت ، اور ان جيسے ديگر موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سلسلے كی پہلی كانفرنس سال۲۰١۰ء كے دوارن ایران کے ثقافتی فنون سينٹر میں منعقد كي گئی تھی جس میں ايران اور بيرون ملك سے تعلق ركھنے والے انگريزی زبان كے ماہرين نے سركت كی تھی ۔
971988