نجف ؛ "كتاب حرم امام علی﴿ع﴾" كے عنوان سے پانچویں بين الاقوامی كتابی نمائش كا افتتاح

IQNA

نجف ؛ "كتاب حرم امام علی﴿ع﴾" كے عنوان سے پانچویں بين الاقوامی كتابی نمائش كا افتتاح

23:49 - March 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2293213
بين الاقوامی گروپ : ١۴ مارچ كو حرم امیر المؤمنین ﴿ع﴾كے منتظمين كی كوششوں سے "كتاب حرم امام علی﴿ع﴾" كے عنوان سے پانچویں بين الاقوامی كتابی نمائش كا افتتاح قرآن كے خصوصی نسخوں اور كلام كريم كے ترجموں كی اشاعت كے ساتھ نجف اشرف میں كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "اصوات العراق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش يورپ ، ايشيا اور افريقا كے ١۳۰ سے زائد ثقافتی ، تحقيقاتی ادرواں اور پبلشر سینٹرز كی شركت كے ساتھ منعقد کی گئی ہے ۔
اس نمائش كے منتظم اعلی "ھاشم الباججی"نے خيال ظاہر كيا ہے كہ عراق اور بيرون ملك سے تعلق ركھنے والے ١۳۰ پبلشرسينٹرز نے "كتاب حرم امام علی ﴿ع﴾" نامی نمائش میں شركت كی ہے جبكہ یہ نمائش مئی ۲۰١۲ء تك نجف اشرف میں جاری رہے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ يورپ سے ہالينڈ ، انگلينڈ ، جرمنی ،مشرق وسطی سے لبنان ، ايران ، شام اور عراق جبكہ افريقا سے مصر نے اس بين الاقوامی كتابی نمائش میں شركت كی ہے ۔
972199
نظرات بینندگان
captcha