ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری عوام نے كل ملكی سطح پر "انقلاب كی حفاظت" كے شعار سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں شركت كے ذريعے عوامی انقلاب كی حفاظت كا اعلان كيا ہے ۔
اخوان المسلمين كے جنرل سيكرٹری "محمود حسين" نے اعلان كيا ہے كہ اخوان المسلين كو حزب النور كے ہمراہ پارلمينٹ میں اكثريت حاصل ہے اسلیے ہم عوامی مطالبات كی حمايت اور سابقہ حكومت سے وابستہ عناصر كی جانب سے دوبارہ اقتدار حاصل كرنے كی مسلسل كوششوں كا مقابلہ كرنے كے لیے ان مظاہروں میں شركت كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ لاكھوں افراد پر مشتمل یہ مظاہرے مصر ی عوام كی جانب سے انقلاب كی حفاظت ، اپنے حقوق كے تحقق اور انقلابی شہداؤں كے ساتھ تجديد عہد كے لیے منعقد كیے جارہے ہیں ۔
984499