مصر ؛ "انقلاب كی حفاظت" كے شعار سے لاكھوں افراد پر مشتمل مظاہروں كا انعقاد

IQNA

مصر ؛ "انقلاب كی حفاظت" كے شعار سے لاكھوں افراد پر مشتمل مظاہروں كا انعقاد

23:54 - April 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2304656
بين الاقوامی گروپ : كل ١۳ اپريل کو مصری عوام نے معزول آمر حسنی مبارك كے زمانے میں انٹيلی جنس كے سربراہ "عمر سليمان" كی جانب سے صدراتی انتخابات میں حصے لينے كے خلاف احتجاج كے لیے "انقلاب كی حفاظت" كے شعار سے مظاہروں كا انعقاد كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری عوام نے كل ملكی سطح پر "انقلاب كی حفاظت" كے شعار سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں شركت كے ذريعے عوامی انقلاب كی حفاظت كا اعلان كيا ہے ۔
اخوان المسلمين كے جنرل سيكرٹری "محمود حسين" نے اعلان كيا ہے كہ اخوان المسلين كو حزب النور كے ہمراہ پارلمينٹ میں اكثريت حاصل ہے اسلیے ہم عوامی مطالبات كی حمايت اور سابقہ حكومت سے وابستہ عناصر كی جانب سے دوبارہ اقتدار حاصل كرنے كی مسلسل كوششوں كا مقابلہ كرنے كے لیے ان مظاہروں میں شركت كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ لاكھوں افراد پر مشتمل یہ مظاہرے مصر ی عوام كی جانب سے انقلاب كی حفاظت ، اپنے حقوق كے تحقق اور انقلابی شہداؤں كے ساتھ تجديد عہد كے لیے منعقد كیے جارہے ہیں ۔
984499
نظرات بینندگان
captcha