ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سویڈن اورسعودی عرب كےدرميان خفیہ فوجی تعاون كے معاملے پر سویڈن وزير دفاع مستعفی ہوگئے ليكن سعودی عرب نے سویڈن سے ہر قسم كے اسلحہ اور تباہ كن ٹيكنالوجی كی منتقلی كی تكذيب كی ہے۔
چند ہفتے پہلے سویڈن سے ايك خبر كا انكشاف ہوا تھا كہ سویڈن حكومت سعودی عرب میں اسلحہ سازی كی فيكٹری لگانے پر غور كررہی ہے مگر سعودی عرب نے اس معاملے كی ترديد كی ہے۔ اس سے پہلے بعض انسانی حقوق كی تنظيموں نے انكشاف كيا تھا كہ آل سعود كی حكومت شيعہ كميونٹی كے خلاف تباہ كن ہتھيار استعمال كررہی ہے۔
986210