كروشيا ؛ "يورپ میں اسلام ؛ مقام اور توقعات" كے عنوان سے اٹھارویں كانفرنس كا انعقاد

IQNA

23:54 - April 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2309423

كروشيا ؛ "يورپ میں اسلام ؛ مقام اور توقعات" كے عنوان سے اٹھارویں كانفرنس كا انعقاد

علم و فكر گروپ : 19 اپريل كو مسجد زاگرب كے افتتاح كی پچيسویں سالگرہ كے موقع پر اس شہر كے اسلامی مركز میں "يورپ میں اسلام ؛ مقام اور توقعات" كے عنوان سے علمی نشست كا آغاز كيا گیا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، آج ۲١ اپريل تك اس علمی نشست كے دوران مخلتف ممالك سے تعلق ركھنے والے دانشوروں اور مفكرين نے " يورپ كی بناوٹ میں اسلام كی تٲثير اور نفوذ" ،"يورپ میں مسلمانوں كے سياسی پہلو" ،"يورپ میں مسلمانوں كا مستقبل ؛ باہمی زندگی ،سازشیں اور توقعات " جيسے مختلف موضوعات پر لكھے گئے اپنے اپنے مقالوں كو پيش كيا ہے ۔
اسی طرح "يورپ میں جوان نسل كی تربيت میں اسلام كا كردار" ، "اسلامی مراكز اور يورپين معاشروں میں مسلمانوں كی آمیزش" ، "اسلامی ثقافت میں تساہل اور رواداری " ، "اسلام اور يورپ ؛مشتركہ تجربے اور مستقبل " جيسے ديگر موضوعات پر بھی تحرير كیے گئے مقالہ جات كو پيش كيا جائے گا ۔
989937
نظرات بینندگان
captcha