ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "icdt-oic" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ چوتھی بين الاقوامی معيشت اور اسلامك بينكنگ كانفرنس كا موضوع "روس اور اسلامی ممالك میں اقتصادی تعاون" ہے۔ یہ كانفرنس اسلامی تعاون تنظيم سے وابستہ تجارتی تعلقات كی ترقی كے اسلامك سنٹر كی كوششوں اور حكومت تاتارستان و روسی فیڈريشن كے اقتصادی اداروں كے تعاون سے منعقد ہورہی ہے۔ اس كانفرنس میں روسی فیڈريشن كے ايك ہزار ماہرين، آزاد رياستوں كی دولت مشتركہ اور 57 اسلامی ممالك شركت كریں گے ۔
اس بين الاقوامی كانفرنس كی كوريج كيلئے ذرائع ابلاغ اور صحافيوں كے 150 نمائندے موجود ہوں گے۔
990953