ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «haberyurdum»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس گيرسن يونيورسٹی كی انجمن سائنسی تحقيقات كی كوششوں اور دينی ، سياسی اور ثقافتی امور كے ماہرين كے علاوہ ترك يونيورسٹيوں كے شعبہ الہيات كے اساتيد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
چوكورووا (Çukurova) ، يونيورسٹی كے شعبہ الہيات كے فكيلٹی ممبر نے اپنے خطاب میں خيال ظاہر كيا ہے كہ قرآن كے نزول كو ١۴۰۰ سال گزرنے كے باوجود یہ آسمانی كتاب اب بھی دنيابھر كے لوگوں كے نزديك سب سے زيادہ پسندیدہ كتاب ہے اور بہت سے لوگ قرآنی ترجموں كے ذريعے قرآنی تعليمات سے آشنائی حاصل كر چكے ہیں ۔
990408