الجزائر ؛ "تلمسان ؛ عالم اسلام كا ثقافتی مركز" كی اختتامیہ تقريب كا انعقاد

IQNA

23:52 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312067

الجزائر ؛ "تلمسان ؛ عالم اسلام كا ثقافتی مركز" كی اختتامیہ تقريب كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ۲۲ اپريل كو ملك كے وزير ثقافت كی غير موجودگی میں "تلمسان ؛ ۲۰١۲ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز" كی اختتامیہ تقريب كا انعقاد كيا گياہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ eldjazaironline، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۲ اپريل کو اس تقريب كا آغاز ۴۸ فرقوں اور ۹ صوبوں سے شركت كرنے والے ۷۰۰ سے زائد افراد كی موجودگی میں "العدالة" محل میں كيا گيا جو بعد میں "الثقافة الامامة" محل تك جاری رہی ہے ۔
واضح رہے كہ وزير ثقافت كی عدم موجودگی میں منعقد ہونے والی اس تقريب میں شريك مختلف گروپوں نے حاضرين كے لیے خصوصی پروگراموں كا اجرا كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس منصوبے سے مربوط پروگراموں كا آغاز الجزائر كی وزارت ثقافت كی كوششوں سے سال ۲۰١١ء كے شروع میں كيا گيا ہے جن میں سے ايك پروگرام بين الاقوامی ادب اور كتاب فيسٹيول تھا جس میں ١۵ عرب اور غير عرب ممالك سے تعلق ركھنے والے ۳۰ مصنفين من جملہ اسلامی جمہوریہ ايران سے تعلق ركھنے والے "موسی بيدج" نے شركت كی تھی۔
992019
نظرات بینندگان
captcha