جنوبی افريقا ؛" تفسير قرآن كريم كا علم " كے عنوان سے سیمينار كا انعقاد

IQNA

23:49 - April 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2313788

جنوبی افريقا ؛" تفسير قرآن كريم كا علم " كے عنوان سے سیمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : ۲۸ اپریل كو جنوبی افريقا كے دارالحكومت "كيپ ٹاؤن" میں " تفسير قرآن كا علم " كے عنوان سے سيمينار كا آغاز كيا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ctme.co.za»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جنوبی افريقا كی اسلامی علوم اكیڈمی نے علم تفسير قرآن كريم كے ساتھ مسلمانوں كی بيشتر آشنائی اور پروردگار تك پہنچنے كے لیے علمی اور صحيح راستوں كی نشاندہی كے لیے اكیڈمی میں سمینار کا انعقاد کیا ہے ۔
اس سمينيار كے دوران علم تفسير كی تاريخی پيشرفت ، تفاسير كی اقسام ، قرآن كی معروف تفاسير ، قرآنی موضوعات ، سورہ مريم﴿ع﴾ كی تفسير، تفسير اور جدت پسندی ، تفسيری ترجمہ، قرآن كے انگلش ترجمے كا تطبيقی جائزہ ، قرآن میں تدبر كے اصول اور روحانی موضوعات سے مربوط آيات كی تفسير جيسے موضوعات پر بحث وتمحيص كی جائے گی۔
994622
نظرات بینندگان
captcha