ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "risalehaber" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تركی نے صیہونی حكومت كے نیٹو اجلاس میں شركت كی مخالفت كے بعد ترك حكومت نے يورپی يونين كے حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ شكاگو میں ہونے والے اجلاس میں اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل كی شركت ضروری ہے۔
تركی كی وزارت خارجہ كے نمائندے نے "زمان " اخبار كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا اسلامی تعاون تنظيم نے افغانستان كی مشكلات حل كرنے میں بہت زيادہ مدد كی ہے اس لئے ہم تنظيم كے سيكرٹری جنرل كی نیٹو اجلاس میں شركت كا مطالبہ كيا ہے۔
ياد رہے كہ تركی نے اسرائيلی حكومت كے اجلاس میں شريك ہونے كی مخالفت كی ہے ۔ تركی میڈيا نے اعلان كيا ہے كہ اسرائيل شكاگو میں ہونے والے نیٹو كے اجلاس میں شركت كرنا چاہتا ہے۔
996748