ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق تہران میں پچيسویں بين الاقوامی كتابی نمائش كے دوران اسلامی بيداری سے موسوم ہال میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور روايت فتح ادراے كے تعاون سے مختلف نشستوں كا اہتمام كيا جا رہا ہے ۔
آج ۴ مئی كو مقامی وقت كے مطابق دن ۲:30 بجے محقق "رويوران" كی موجودگی میں "شام ، بحرين ؛ اسرائيلی سازش كا ادراك" اور شام 4:30 بجے عباس سليمی نمينی اور لبنان كے موسی قيصر كی موجودگی میں "امام خمينی كا نقطہ نظر اور انقلاب كا اسلامی بيداری پر اثر" كے عنوان سے نشستوں كا انعقاد كيا جارہا ہے ۔
999485