ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ctme.co.za" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس كانفرنس كے متعد اجلاس تين جولائی تك منعقد ہوتے رہیں گے ان اجلاسوں میں تاريخ قرآن كريم كا جائزہ ليا جائے گا۔
وحی، قرآن كريم كے معارف كی تعليم، جمع قرآن، سوروں كی ترتيب، قرائت قرآن وغيرہ ان اجلاس كے اصل محور ہوں گے۔
موضوعات كا دوسرا محور جبرائيل كا وحی كيلئے پيغمبر اكرم﴿ص﴾ سے رابطہ پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی مكہ اور مدينہ كی زندگی قرآن كريم كی حفاظت اور كتابت پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے زمانے میں قرآن كريم كی جمع آوری اور سوروں كی ترتيب وغيرہ ہوگا۔
1002202