روسی زبان میں دو كتابوں "اسلام میں سماجی تفكر كی تاريخ" اور "دينی نفسيات" كے ترجموں كی اشاعت

IQNA

روسی زبان میں دو كتابوں "اسلام میں سماجی تفكر كی تاريخ" اور "دينی نفسيات" كے ترجموں كی اشاعت

22:56 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321617
ادب و آرٹ گروپ : روس میں ايرانی كلچرل سينٹر كی كوششوں سے دو كتابوں "اسلام میں سماجی تفكر كی تاريخ" اور "دينی نفسيات" كے روسی ترجموں كو شائع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن " كی رپورٹ كے مطابق ، داغستان كی گورنمنٹ يونيورسٹی اور اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر كی كوششوں سے كتاب "اسلام میں سماجی تفكر كی تاريخ" كے روسی ترجمے كے ١۰۰۰ نسخوں كی اشاعت کی گئی ہے ۔
اسی طرح "سمت" سينٹر اور روس كی مفتی كونسل كی كوششوں سے مسعود آذربائيجانی كے قلم سے لكھی گئی كتاب "دينی نفسيات" كے روسی ترجمے كی ١۰۰۰ كاپياں موسكو میں شائع كی گئی ہیں ۔
واضح رہے كہ ايرانی كلچرل سينٹر ، روس اور "سمت" نامی ادارے كے درميان معاہدے كی بنياد پر اب تك كئی علمی ، ثقافتی اور تاريخی آثار كا فارسی سے روسی زبان میں ترجمہ كيا گيا ہے جن میں سے "تاريخ قرآن" ،"قرآن میں انسان" ،"رحمت كا پيغمبر" اور "ہزار سال قبل مسیحی میں ايرانی آثار شناسی" كے نام قابل ذكر ہیں ۔
1003436
نظرات بینندگان
captcha