كردستان الائنس كی جانب آيت اللہ سيد سيستانی كی توہين كی مخالفت كا اعلان

IQNA

كردستان الائنس كی جانب آيت اللہ سيد سيستانی كی توہين كی مخالفت كا اعلان

23:48 - May 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2323279
بين الاقوامی گروپ : عراق كے كردستان الائنس نے دبئی پوليس كے سربراہ كی جانب سے شيعوں كے عظيم مرجع سيد آيت اللہ سيستانی كی توہين كو كڑی تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے زور ديا ہے كہ آيت اللہ العظمی سيد سيستانی تمام عراقی عوام كے مرجع ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے الكٹرانك ميگزين "الاستقامة" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كردستان الائنس كے نائب صدر "محسن السعدون" نے كہا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كی توہين تمام عراقيوں كی توہیں ہے كيونكہ وہ صرف ايك چھوٹے گروپ كے نمائندے نہیں بلكہ پوری عراقی قوم كے نمائندے ہیں ۔
انہوں واضح كيا ہے كہ آيت اللہ سيستانی نے اب تك كسی سياسسی مسئلے میں مداخلت نہیں كی ہے اس بنياد پر دبئی پليس كے سربراہ "ضاحی الخلفان" كی جانب سے شيعہ مرجع كے خلاف بيانات حيرت انگيز ہیں اور الخلفان كو بقاعدہ طور پر ان سے معافی مانگنی چاہيئے ۔
1005018
نظرات بینندگان
captcha